آوینی انسٹیٹیوٹ

میڈیا گیلری

شہید مرتضیٰ آوینی

whatsapp image 2026 03 27 at 11.32.20 pm

*اہل حق *

عالم کے ظاہر و باطن کے مابین ایک نسبت ہے جسے صرف اہل حق ہی درک کر سکتے ہیں!

whatsapp image 2026 03 27 at 11.33.40 pm

*ناول نگار *

ناول وجود کی جستجو کرتا ہے نہ کہ حقیقت کی! ناول نگار نہ تو مؤرخ ہوتا ہے اور نہ ہی پیغمبر؛ وہ وجود کو دریافت کرنے والا ہوتا ہے۔"

whatsapp image 2026 03 27 at 11.34.52 pm

*آزاد تخیل *

آزاد تخیل کا مطلب کیا ہے؟ یہ آزادی کس چیز سے آزادی ہے؟ حقیقت سے آزادی ہے؟ یعنی کیا فنکار کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنے بیمار وہم پر مبنی ، تصورات و خیالات کی دنیا میں جو چاہے کہے، لکھے، جو کردار چاہے نبھائے، اور جیسی فلم چاہے بنائےاور۔۔۔ کوئی اس پر اعتراض کا حق نہ رکھتا ہو؟

whatsapp image 2026 03 27 at 11.34.53 pm

*طالبِ دعا*

پروردگارا! اگر تو اپنی ضیافت میں صرف طالب افراد کو بُلاتا ہے، تو ہمیں ایسی طلب عنایت کر جو پہلے کسی کو بھی عطا نہ کی ہو۔

whatsapp image 2026 03 27 at 11.34.53 pm (1)

*الرحیل الرحیل*

دوستو جلدی کرو۔۔۔۔۔

whatsapp image 2026 03 27 at 11.34.53 pm (2)

*حسرت *

حسرت اُس شفق پر جو دن کو رات بنا دیتی ہے اور حسرت زندگی کے پہیے پر جب وہ پست افراد کی خواہش کے مطابق گھومنے لگتی ہے!

whatsapp image 2026 03 29 at 8.01.26 am

*انسانِ کامل *

کیا انسانِ کامل بننا ہی انسان کا ہدف نہیں ہے؟ اے قوم! تمہیں آخر کیا ہو گیا ہے؟! آخر تم لوگ کس قدر غفلت اور اندھیرے میں غرق ہو سکتے ہو کہ سورج کو ہی نہ پہچان پاؤ!

whatsapp image 2026 03 29 at 8.01.54 am

*جہاد و ہجرت*

جہاد فی سبیل اللہ کا آغاز ہجرت سے ہوتا ہے اس بات میں کیا راز چھپا ہے؟ راز یہ ہے چونکہ انسانی فطرت آسانی، فراغت، آرام و قرار کی جستجو میں رہتی ہے اس لیے جہاد کا آغاز ہجرت سے ہوتا ہے!

whatsapp image 2026 03 29 at 8.06.09 am

*چراغ ہدایت | توصیف امیرالمومنین علیہ السلام*

ہمارے درمیان علی علیہ السلام کی مثال، ظلمت میں چراغ کی مانند ہے؛ جو بھی آپ کو پالے گا اُس کا وجود نورانی ہو جائے گا۔ ہمارے پاس جو بھی ہے آپ کی بدولت ہے۔ یہ آپ ہیں جو ہمارا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک ہاتھ میں دیں گے۔

whatsapp image 2026 03 29 at 8.07.29 am

*عصر حاضر اور اولیائے الہیٰ *

تمام اولیائے الہیٰ اپنے زمانے میں اور اپنے معاصرین کے مابین تنہا رہ جاتے ہیں؛ اور ہم پروائے ہو اگر یہ ولی خدا ہمارے درمیان بھی تنہا رہ جائیں! کیا آج کے زمانے میں ایسا نہیں ہو رہا؟! اور اگر ایسا نہیں ہے تو کیا ہم اپنے زمانے کے ولی اللہ کو جان چُکے ہیں؟ کیا ہم جانتے ہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں؟ کیا ہم نے اُن کے فرمان پرایسے سرِ تسلیم خم کر لیا ہے کہ ہم اپنی ذات کو بُھلا چُکے ہوں؟

whatsapp image 2026 03 29 at 8.08.07 am

*باطنی تبدیلی *

میرا خیال ہے کہ مغربی تمدن کے زمین بوس ہونے کی اصلی وجہ مغربی افراد کی باطنی تبدیلی ہو گی، نہ کہ وہ جنگ جو مشرق اور مغرب یا اسلام اور مغرب کے درمیان برپا ہو! ایسی جنگ ناگزیر ہے اور ہو کر رہے گی لیکن مغربی معاشرہ اندر سے کھوکھلا ہوتا جائے گا اور خود ہی زمین بوس ہو جائے گا۔ اس کی مثال ایسے ہے کہ جیسے ایک بچھو کے چاروں طرف آگ کا الاؤ دھکنے لگتا ہے تو وہ خود کو ہی ڈنک مار کر اپنا خاتمہ کر دیتا

whatsapp image 2026 03 29 at 8.09.07 am

*ایمان کے بغیر مسلمان *

دوستو! بات فاسقوں اور لذت پرستوں کی نہیں ہو رہی! بلکہ ان کی بات ہو رہی ہے جو اسلام تو لائے ہیں، مگر ایمان کی حقیقت کی جستجو میں نہیں ہیں!

whatsapp image 2026 03 29 at 8.09.52 am

*نورِ ولایت کے پروانے *

ہم پروانے ہیں اور اسی لیے شمع کے عاشق ہیں! ہمیں جل جانے سے ڈرتے نہیں! اور اسی لیے جہاں بھی نورِ ولایت ہے اُس کے گرد حلقہ بنا لیتے ہیں!

whatsapp image 2026 03 29 at 8.10.25 am

*انقلابِ اسلامی کا عشق *

لوگوں میں سے وہی لوگ اس ذمہ داری کو سنبھال سکتے ہیں جو اسلامی انقلاب کی معنوی تبدیلی کو دل و جان سے محسوس کر چکے ہوں اور عشق کی حقیقت [جوہر] کو بھی پہچانتے ہوں۔ یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ مطلوبہ نتائج آسانی سے، بغیر کسی محنت اور مسلسل مشقت کے حاصل ہو جائیں گے۔ انقلاب کے پیامبروں کو عشق کے جوہر تک پہنچنا ہوگا، نہ کہ صرف اس کے ظاہری ڈھانچے اور شکل تک!

whatsapp image 2026 03 29 at 8.11.12 am

*پروازِ شہادت *

جسم دنیا کے لیے ہے اور روح آخرت کے لیے؛ ہمارے ساتھی ایک ایک کر کے خدا سے کیے ہوئے اپنے ازلی عہد و پیمان پر جان نثار کر چکے ہیں اور شہادت کے پروں سے حظیرۂ قدس کی طرف پرواز کر گئے ہیں، مگر ان کے خون آلود پیکر یہاں اس دشت میں بکھرے پڑے ہیں، گویا غمگین گُل لالہ کے پھول اُگ آئے ہوں۔

whatsapp image 2026 03 29 at 8.11.56 am

*اگر شہید نہ ہو! *

اگر شہید نہ ہو تو سورج طلوع نہ کرے اور نہ ہی موسمِ سرما گزر پائے! اگر شہید نہ ہو تو آنسوؤں کے چشمے خشک ہو جائیں، دل پتھر کا ہو جائے اور پھر کبھی بھی اس پر رقت طاری نہ ہو اور انسان کی تقدیر تاریک رات کی سنگ دلی اور سردیوں کی بے رحمی میں دفن ہو جائے کہ جہاں صبح کی امید اور بہار کے انتظار کا خواب مایوسی کے سراب میں کہیں گم ہو جائے۔ اگر شہید نہ ہو تو حق کا آفتاب مغرب میں غروب ہو کر فراموش ہو جائے! اور شیطان ہمیشہ کے لیے زمین کو اپنے لئے مسخر کر لے۔

whatsapp image 2026 03 29 at 8.14.39 am

*آزادی کی حقیقی تعریف *

آزادی ہر طرح کے تعلقات سے آزاد ہونے کا نام ہے، سوائے اس تعلق کے جو حقیقت سے جڑا ہو، کیونکہ یہی حقیقت انسان کی عین ذات ہے۔ انسان کی قدر و قیمت اسی تعلق پر موقوف ہے۔ لہذٰا اس حقیقت کے حصول کی خاطر، آزادی اور اختیار انسان کی ایک ذمہ داری ہے، نہ کہ ہر طرح کی پابندیوں اور ذمہ داریوں سے چھٹکارا پانے کا حق! اس بنا پر، فن و ادب بھی اسی مفہوم کے پابند ہیں۔

whatsapp image 2026 03 29 at 8.15.21 am

*اے دل! جلدی کر! *

اے دل! جلدی کر... "لِيَرْغَبَ الْمُؤْمِنُ فِي لِقَاءِ رَبِّهِ" تاکہ مؤمن، خدا سے ملاقات کا مشتاق ہو۔ یعنی زمانہ ہمیشہ کم ظرفوں کی خواہش کے مطابق گردش کرتا ہے تاکہ ہمیں آزمائشوں کی کسوٹی پر پرکھا جائے، اور یہ امتحان و آزمائش بھی مسلسل آتی رہتی ہیں تاکہ ہمارا شوقِ لقائے الٰہی بڑھتا رہے۔ پس اے دل! جلدی کر تاکہ ہم خود کو کربلا پہنچا سکیں۔ تو کہتا ہے: "کیا تُو نے عشق کے امام کا سر نیزے پر نہیں دیکھا؟ اور کیا تُم خون کی مہک محسوس نہیں کر رہے؟" ہاں، وقت گزر چکا ہے۔ صدیاں بیت چکی ہیں... مگر اے دل! غور سے دیکھ، اسرار و رموز کی زبان کس راز کو آشکار کر رہی ہے: "کل ارض کربلا و کل یوم عاشورا" یعنی اگرچہ قبلہ خانۂ کعبہ ہے، لیکن "فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ"— جس سمت بھی رخ کرو، وہیں اللہ کا چہرہ ہے۔ یعنی جہاں بھی تیرا وجود ٹکڑے ٹکڑے ہو کر زمین پر گرے، وہی مقام کربلا ہے۔

تبدیلی کا حصہ بنیں

بیداری اور سماجی ذمہ داری کو بڑھانے کے لیے ہمارے مشن میں ہمارا ساتھ دیں

ہمارے بارے میں

انسٹیٹیوٹ فکری بیداری، تحقیقی مضامین، تجزیاتی مواد، تربیتی پوسٹرز اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ہم ویب سائٹ، یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام، ٹیلیگرام اور واٹس ایپ چینلز کے ذریعے مستند اور ذمہ دارانہ مواد شیئر کرتے ہیں تاکہ درست معلومات عام ہوں اور شعور میں اضافہ ہو۔

کام کے اوقات

ہم 24/7 دستیاب ہیں

آپ کسی بھی وقت کال کر سکتے ہیں

ہم سے رابطہ کریں

+44 7918 430265

subhezahoor313@gmail.com

ہم ٹورنٹو کینیڈا سے کام کر رہے ہیں

Scroll to Top